ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار

 ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پرکیے گئے آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگردوں سے بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت غلام حسین اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشتگردوں نے حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store